ایک بار پھر ڈیجیٹل ورچوئل کرنسی کی مارکیٹ میں تیزی

1 Aug, 2021 | 12:59 PM

Arslan Sheikh

ویب ڈیسک: مختلف ملکوں میں کورونا کی نئی لہر سے ڈیجیٹل مارکیٹ کی کرنسیاں ایک بار پھر اونچی اُڑان بھرنےلگیں،  ہفتے کے دوران مختلف کرنسیوں کی قیمت میں 30 فیصد تک اضافہ دیکھا گیا، سب سے زیادہ ٹریڈ ہونے والی ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن کی قیمت ٹریڈنگ کے دوران ساڑھے 41 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کی نئی لہر اور مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی سے ہفتے کے دوران ڈیجیٹل کرنسیوں میں سرمایہ کاری اور قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ہفتے کے اختتام تک بٹ کوائن کے ایک یونٹ کی قیمت ٹریڈنگ کے دوران 41 ہزار 500 ڈالر سے بھی تجاوز کر گئی، جو دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔ ہفتے کے دوران اس کی قیمت میں 24 فیصد اور کاروبار میں 23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مارکیٹ میں دوسری بڑی ڈیجیٹل کرنسی ایتھیریم کی قیمت 15 فیصد اضافے سے 2 ہزار 500 ڈالرپرآ گئی، ایکس آر پی کی قیمت میں 24 فیصد اور پولکا ڈاٹ کی قیمت میں 21 فیصد اضافہ ہوا، کرنسی مارکیٹ میں ہفتے کے دوران ڈالر انڈیکس میں 0.77 فیصد کمی دیکھی گئی۔ 

مزیدخبریں