(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آ گیا جس کے بعد لیگی رہنمانے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں احسن اقبال نے بتایا کہ مجھے کورونا کی دوبارہ تشخیص ہوئی، میں نے آئسولیشن اختیار کرلی ہے، سب سے درخواست ہے کہ میری جلد صحت یابی کیلئے اپنی دعائوں میں یاد رکھیں۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے احسن اقبال کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز بھی کورونا سے متاثر ہو گئی تھیں۔