( سٹی 42 ) معروف گلوکار و موسیقار علی ظفر کی سماجی تنظیم علی ظفر فاؤنڈیشن کی جانب سے عید قرباں کے موقع پر شعبہ موسیقی سے وابستہ 250 خاندانوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق عید سے قبل پنجاب سے تعلق رکھنے والے موسیقاروں میں دس لاکھ روپے کی گرانٹ تقسیم کی گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر معروف گلوکار علی ظفر نے بتایا کہ کہ موسیقاروں کے خاندان میں نقد رقم کی تقسیم سے قبل بھی ان کی تنظیم ایک ہزار موسیقاروں کی مدد کر چکی ہے۔
گلوکار نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ کورونا کی وبا کے دنوں کے بعد ان کی تنظیم نے 31 جولائی تک موسیقاروں کے علاوہ دیگر افراد کی بھی مدد کی۔ علی ظفر نے بتایا کہ ان کی تنظیم اب تک مجموعی طور پر 7 ہزار خاندانوں کی نقد رقم اور سامان کی فراہمی کی صورت میں مدد کر چکی ہے۔ ان کے مطابق ان کی تنظیم نے 800 غریب مسیحی اور 700 خواجہ سرا خانداروں کی مدد بھی کی ہے۔
Today with the grace of God & your help v were able to give financial aid to 250 musicians. So far @AliZFoundation has helped appx. 1000 musicians, 7000 families in total incl. 800 Christian families & 700 families from our transgender communities. https://t.co/lVEhlIsv67 #AZF pic.twitter.com/MIPAqZlljg
— Ali Zafar (@AliZafarsays) July 31, 2020