سیاسی شخصیات نے عید کہاں ادا کی؟

1 Aug, 2020 | 04:36 PM

Shazia Bashir

سٹی42:لاہور سمیت ملک بھر عیدالاضحیٰ عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے،  شہر بھر میں عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات،  لاکھوں فرزندانِ اسلام نے عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی،  ملکی سلامتی اور کورونا سے نجات کیلئے دعائیں کی، سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے علاقوں میں سادگی سے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر ایس او پیز کا بھی خیال رکھا گیا جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔

بادشاہی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی، مولانا عبدالخبیر آزاد نماز عیدالاضحٰی کی امامت کروائی، علامہ عبدالخبیر آزاد  نے خطاب میں کہا کہ  عید الاضحٰی ایثار و قربانی کا عملی نمونہ ہے،امت مسلمہ کےمسائل کا حل اتحاد میں پوشیدہ ہے،  داتا دربار میں بھی  نمازعیدالاضحیٰ ادا کی گئی،  نماز عید مفتی رمضان سیالوی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔

گورنر ہاؤس میں نماز عید الاضحی کی ادائیگی ہوئی، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نمازعید ادا کی،  دوسری جانب قائدین پاکستان مسلم لیگ نے عید کی نماز لاہور میں ادا کی،  چودھری شجاعت نے ظہور الہی ہاؤس میں نماز عید ادا کی،  پرویز الہیٰ، چودھری وجاہت، مونس الہیٰ، چودھری سالک بھی موجود تھے

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عیدالاضحی کی نماز ماڈل ٹاؤن میں ادا کی،  شہباز شریف  نےمسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد دی،  شہباز شریف  کا کہنا تھا کہ حج اور عید قرباں کورونا کے ماحول میں آئی ہے،  چئیرمین عام عوام پارٹی سہیل ضیا بٹ نے بھی نمازعید ماڈل ٹاؤن میں ادا کی۔

مزیدخبریں