ملک اشرف: سپریم کورٹ،ہائیکورٹ کے ججز اور وکلاء کی اکثریت نے لاہور میں نماز عید ادا کی، سپریم کورٹ کے جسٹس عمر عطاء بندیال، چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان سمیت دیگر ججز اور وکلاء کورو نا وائرس خدشات کےباعث عید ساد گی سے منارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کےجسٹس منظور احمد ملک، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی لاہور میں عید منا رہے ہیں، ہائیکورٹ کےجسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس عائشہ اے ملک، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عاطرمحمود، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس جواد حسن، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس شاہد جمیل خان، جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس شاہد کریم، جسٹس مسعود عابد نقوی اورجسٹس عاصم حفیظ سمیت دیگر ججز لاہور میں عید منارہے ہیں۔
رہنماء پاکستان ٹیکس بار محمد محسن ورک،ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ،سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ،ڈین پاکستان کالج آف لاء پروفیسر ہمایوں احسان،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس،ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان،سابق صدر سپریم کورٹ بار حامد خان،اعتزاز احسن،چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل جمیل اصغربھٹی، سابق صدر ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری،سابق ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ عبدالرحمان،سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار شفقت محمود چوہان،صدر ہائیکورٹ بار طاہرنصراللہ وڑائچ،چیئرمن لیگل ایجوکیشن اکیڈمی ہائیکورٹ بار حسیب اللہ خان بھی لاہور میں عیدمنارہے ہیں۔
وکلاء نےعید منانے کے ساتھ ساتھ انتخابی مہم بھی جاری رکھی، سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار میاں جہانگیر سے وکلاء نےرابطے کیے اور انہیں عیدکی مبارکباد دیتے ہوئےبار الیکشن بارے مشاورت کی، میاں جہانگیر ایڈووکیٹ عیدکےبعد امیدواروں کا ساتھ دینے بارے باضابطہ اعلان کریں گے،،معروف قانون دان ملک اویس خالد ایڈوکیٹ،ایڈیشنل ڈائریکٹر پنجاب جوڈیشل اکیڈمی رانا عارف علی،ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد شان گل،اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب،ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ عمران صفدر،میاں اشفاق،شبیر شاہ اورراشد منہاس سمیت دیگر عدالتی افسران بھی لاہور میں عید منارہے ہیں۔