نماز عید کے بعد شہریوں نے قبرستانوں کا رُخ کرلیا

1 Aug, 2020 | 11:33 AM

Shazia Bashir

سٹی42: عید کے بعد شہریوں نے قبرستانوں کا رُخ کرلیا، شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول نچھاورکئے، فاتحہ خوانی،  قبرستانوں کے باہر پھولوں کی دکانوں کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے بعد لاہوریوں کی بڑی تعداد نے شہر خاموشاں کا رخ کیا اور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔عیدالاضحیٰ جہاں خوشیوں کا موقع ہوتا ہے وہیں ہر کسی کو اپنے پیاروں کی یاد بھی ستانے لگتی ہے۔

جو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں۔ ان سے ملنے کے لیے ہر کوئی نماز عید کے بعد قبرستان کا رخ کرتا ہے، پھول خرید کر پیاروں کی قبروں پر ڈالے جاتے ہیں، ان کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ عید پر سب سے زیادہ یاد انہیں اپنے بچھڑے والدین اور قریبی عزیز واقارب یاد آتے ہیں۔ وہ اپنے پیاروں کے لئے دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

واضح رہے کہ لاہور سمیت پاکستان بھر میں آج عید قربان منائی جارہی ہے، ملک بھر کی طرح لاہور کے مختلف مقامات پر بھی نماز عید کے روح پرور اجتماعات ہوئے، وزیراعلیٰ پنجاب نے عید کی نماز ماڈل ٹاؤن مسجد میں ادا کی.
 

مزیدخبریں