سوئی ناردرن گیس کمپنی میں بڑے پیمانے پر تبادلے

1 Aug, 2020 | 11:24 AM

Sughra Afzal

کشمیر روڈ(شاہد سپرا) سوئی ناردرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر لاہور ریجن سمیت متعدد ریجنز کے جنرل منیجرز اور چیف انجینئرز تبدیل، طیب فیصل کو دوبارہ جیایم لاہور تعینات کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی لاہور ریجن کے جنر ل منیجر شہزاد اقبال لون کو تبدیل کر کے جنرل منیجر مانیٹرنگ کوٹ لکھپت تعینات کر دیا گیا، ان کی جگہ جی ایم مانیٹرنگ طیب فیصل کو دوبارہ جی ایم لاہور ریجن تعینات کر دیا گیا ہے۔ کبیر احمد طاہر کو آر جی ایم ویسٹ ریجن لاہور، ہیڈ آفس سے جی ایم کسٹمرسروسز عمران الطاف ساہی کو جی ایم گوجرانوالہ ریجن،آر جی ایم ویسٹ ریجن لاہور عمران صفدر ورک کو چیف انجینئر یو ایف جی نارتھ تعینات کیا گیا ہے۔

 انچارج ہربنس پورہ چیف انجینئر سہیل اکرام کو ریجنل منیجر ،جنرل منیجر اسلام محمد ظہور کو تبدیل کر کے ہیڈ آفس میں جنرل منیجر یو ایف جی ، جنرل منیجر یو ایف جی نارتھ ہیڈ آفس نصیر فیروز کو جنرل منیجر اسلام ریجن،جنرل منیجر امجد ممتاز کو جنرل منیجر کوالٹی تعینات کیا گیا ہے۔

جنرل منیجر راولپنڈی جاوید اقبال خاں کو تبدیل کر کے ہیڈ آفس میں جنرل منیجر کسٹمر سروسز نارتھ، جنرل منیجر کسٹمر سروسز نارتھ سید مختار حسین شاہ کو جنرل منیجر راولپنڈی، ریجنل منیجر ڈسٹری بیوشن گجرات راشد علی کو تبدیل کر کے انچارج جوہر ٹاؤن ایریا آفس لاہو، چیف انجینئر افتخار احمد کو جوہر ٹاون ایریا آفس سے دوبارہ انچارج ایریا آفس ہربنس پورہ، چیف انجینئر کورین کوٹ لکھپت لاہور احمد جواد خاں کو انچارج کورین کنٹرول، ریجنل منیجر ساہیوال احمد سعید اصغر کو تبدیل کر کے چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کیا جا رہا ہے۔

 اسی طرح چیف انجینئر یو ایف جی کنٹرول نارتھ بلال اصغر کو ریجنل منیجر ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں