موجیں ختم!! شاپنگ پر نئی شرط عائد

1 Aug, 2019 | 04:01 PM

Sughra Afzal

(شہزاد خان) خبردار ہوشیار!! اب  50 ہزار سے زائد کی خریداری کرنیوالوں  کو  شناختی کارڈ دینا پڑے گا، جس پر تاجر برادری اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

جو بھی شہری اب 50 ہزار سے زائد کی خریداری کیلئے مارکیٹ جائیں تو شناختی کارڈ ساتھ لیجانا نہ بھولیں، ورنہ خالی ہاتھ لوٹ کر واپس آنا پڑے گا، شہریوں نے شناختی کارڈ کی شرط کو مسترد کرتے ہوئے تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں  لیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ انکے شناختی کارڈ غلط مقاصد کیلئے بھی استعمال ہوسکتے ہیں۔

50 ہزار سے زائد کی خریداری پر شناختی کارڈ دینے کی شرط کو تاجر تنظیموں نے بھی ناقابل قبول قرار دیا، تاجروں کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ دینے کی شرط کے اطلاق سےان کی سیلز نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تاجر برادری نے شناختی کارڈ کی شرط کے اطلاق پر 15 اور 16 اگست کو ہڑتال کا اعلان کیا۔

مزیدخبریں