پنجاب یونیورسٹی نے بی کام کے نتائج کا اعلان کردیا

1 Aug, 2019 | 12:28 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42) پنجاب یونیورسٹی نے بی کام پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ۔

پنجاب یونیورسٹی نے بی کام پارٹ ون اور ٹو کے نتائج کا اعلان کر دیا، بی کام پارٹ ون میں کامیابی کا تناسب 37.6 فیصد رہا جبکہ بی کام پارٹ ٹو میں کامیابی کا تناسب40.2 فیصد رہا۔

طلبا نتائج پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دیکھ سکتے ہیں۔

https://www.pu.edu.pk/

واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا تھا، 2 لاکھ 6 ہزار 626 میں سے صرف 93ہزار829 طلبا پاس ہوئے ہیں، ایک لاکھ12ہزار797طلباامتحان میں فیل ہوئے تھے۔

مزیدخبریں