"حکومت کے جھوٹ انکےگلےکاپھندا بننےوالے ہیں"

1 Aug, 2019 | 11:38 AM

Sughra Afzal

(عمرا سلم)اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف کی حکومت ناکام ہو چکی ہے، ساری اپوزیشن کو بھی جیلوں میں  ڈال دیا جائے تو بھی یہ حکومت نہیں چل سکتی، حکومت کے جھوٹ انکےگلےکاپھندا بننےوالے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رمضان شوگر ملز کیس کے سلسلے میں شہباز شریف اسلام آباد میں ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوئے جبکہ حمزہ شہباز احتساب عدالت پیش ہوئے، عدالت نے کیس کی سماعت 9 اگست تک ملتوی کر دی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  نیب نے کرپشن ثابت کردی توعدالت اورقوم سےمعافی مانگوں گا،حکومت کے جھوٹ انکےگلےکاپھندا بننےوالے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول مہنگاکرکے روٹی کیسے سستی ہوسکتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ 

حمزہ شہباز سے اظہار یکجہتی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور کارکنان بھی احتساب عدالت کے باہر موجود تھے، پولیس اور لیگی رہنماؤں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

مزیدخبریں