(عفیفہ نصر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے ساڑھے تین سال بعد 533 اساتذہ کو پروموشن دے دی، ترقی پانیوالو ں میں میں 231 مرد اور 172خواتین اساتذہ ہیں۔
ان تمام اساتذہ کو گریڈ 15 میں ترقی دے کر پرائمری سکول ٹیچر (پی ایس ٹی) سے ایلیمینٹری سکول ٹیچر (ای ایس ٹی) بنا دیا گیا، 132 ایلیمینٹری سکول ٹیچرز(ای ایس ٹی) کو سکینڈری سکول ٹیچر(ایس ایس ٹی ) کے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے، گریڈ16میں ترقی پانیوالوں میں 70 مرد اساتذہ اور 43 خواتین اساتذہ شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اپ ورڈ موبلیٹی پیکج میں12 سکینڈری سکول ٹیچرز (فی میل) میں سے ٹیچرزکو گریڈ17 اور 3 ٹیچرزکو گریڈ 18 جبکہ 5 سکینڈری سکول ٹیچرز (میل ) کو گریڈ 18 دے دیا گیا، اس سے قبل 29 اساتذہ کو پے پیکج کے تحت گریڈ 15 اور16 میں ترقی بھی دی گئی، جس کے بعد ترقی پانیوالے اساتذہ کی تعداد 562 ہوگئی ۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(ڈی ای او) میل میاں شفقت حبیب نے کہاہے کہ رواں ماہ اساتذہ کی ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیاجائے گا۔