ناقص کارکردگی:  ڈینگی، پولیو ورکرز کی شامت آگئی

1 Aug, 2019 | 09:13 AM

Shazia Bashir

در نایاب: ناقص کارکردگی پر ڈینگی اور پولیو ورکرز کی شامت آگئی، کمشنر لاہور نے ڈینگی اور پولیو مہم کے دوران 30 فیصد سے کم کارکردگی والے سٹاف کو شوکاز جاری کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کمشنر لاہور آصف بلال لودھی کی زیر صدارت ڈینگی و پولیو کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر طارق قریشی، ڈی سی شیخوپورہ سید طارق بخاری، ڈی سی ننکانہ راجہ منصور ، اے ڈی سی جی لاہور صفدر ورک، اے سی جی لاہور انعم زید اور تمام سی ای اوز ہیلتھ اتھارٹیز اور پی آئی ٹی بی افسران نے شرکت کی۔

 کمشنر کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور شہر میں یکم جنوری تا 31 جولائی 2019 ڈینگی کے مصدقہ 7 مریض سامنے آئے ہیں، کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور میں انسداد پولیو پر پورا فوکس کریں، انہوں نے کہا کہ ڈینگی مریض رپورٹنگ سسٹم کو موثر بنائے بغیر اعدادو شمار غیر موثر ہیں۔

 شاہدرہ اور فیروز والہ میں گہری ڈینگی لاروا سرویلنس کی جائے، کمشنر لاہور نے کہا کہ والڈ سٹی، یو ای ٹی اور مرغزار کالونی سمیت دیگر علاقوں میں سرویلنس بہتر ہوئی ہے، انہوں نے ڈینگی اور پولیو مہم کے دوران 30 فیصد سے کم کارکردگی والے سٹاف کو شوکاز جاری کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

مزیدخبریں