ایل پی جی کی قیمت میں مزید اضافہ

1 Aug, 2019 | 08:54 AM

Shazia Bashir
Read more!

شہزاد خان: ایل پی جی استعمال کرنیوالے شہریوں کیلئے نئی پریشانی، ایل پی جی قیمت میں 2 روپے اضافہ کردیا گیا، نئی قیمت ایک سو پندرہ روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئی، مہنگائی کی ستائی عوام ایل پی جی کی قیمت میں اضافے پر بلبلا اٹھی۔

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں 2 روپے فی کلوگرام اضافہ کردیا ہے، فی کلوگرام ایل پی جی کی نئی قیمت 115 روپے ہوگئی ہے، کمرشل سلنڈر 23 روپے سے بڑھ کر ایک ہزار 530 روپے اور کمرشل سلنڈر اناسی روپے اضافے کے بعد 5ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

 اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، شہریوں نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان ہیں اور رہی سہی کسر ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ کرکے پوری کردی گئی ہے۔  شہریوں نے وفاقی حکومت سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزیدخبریں