فواد حسن فواد نے منہ کھول دیا، شریف خاندان کے اہم فرد کی شامت آگئی

1 Aug, 2018 | 05:28 PM

Sughra Afzal

(سعود بٹ) شریف خاندان پر ایک اور مصیبت آن پڑی، نیب لاہور نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پرسنل سیکرٹری فواد حسن فواد کے انکشافات پر  مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو آشیانہ اقبال کیس میں بھی طلب کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔پنجاب میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو لاہور نے سابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز کو پنجاب پاور ڈوپلمنٹ کمپنی کیس  کے بعد آشیانہ اقبال کیس میں بھی طلب کر لیا۔ نیب نے فواد حسن فواد کے انکشافات کے بعد سابق وزیر اعلیٰ کو 20 اگست دن 2 بجے ذاتی حیثیت میں طلب کیا ہے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے پروٹوکول دینا وفاق کو مہنگا پڑگیا

ذرائع کا دعوی ہے کہ فواد حسن نے آشیانہ اقبال کیس میں شہباز شریف کے خلاف اہم انکشافات کیے ہیں جن کے تناظر میں شہباز شریف کو بلایا گیا۔

مزیدخبریں