پنجاب فوڈ اتھارٹی نےمضر صحت بسکٹ اور ٹافیاں بنانے والی فیکٹری پکڑلی

1 Aug, 2018 | 04:20 PM

Sughra Afzal

(عمران یونس) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بچوں کے لیے زائد المعیاد اشیاء خورونوش تیار کرنے والی فیکٹری پکڑ لی۔ بسکٹ، ٹافیاں، لالی پاپ سمیت مختلف اشیاء کے 18 ہزار پیکٹ برآمد کر لیے گئے ہیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔پنجاب میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری اشیاء خورونوش تیار کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گلاسیکو ٹاؤن گجومتہ میں واقع انڈسٹری کو دھر لیا، فیکٹری میں زائدالمعیاد اجزاء سے ٹافیاں، بسکٹ اور دیگر اشیاء تیار کی جاتی تھیں۔فوڈ اتھارٹی نےحفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر شہر بھر میں 41 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے بھی کیے۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔۔۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی

فوڈ اتھارٹی ترجمان کے مطابق ان تمام اشیاء کے 18ہزار پیکٹ برآمد کر لیے گئے ہیں۔ متعلقہ فیکٹری مارکیٹ سے واپس آنے والی زائد المعیاد اشیاء کی تاریخ تبدیل کر کے دوبارہ فروخت کرتی تھی۔ اشیاء خورونوش کی تیاری میں کاسمیٹکس کلرز، مصنوعی فلیورز کا استعمال بھی کیا جا رہا تھا۔ پروڈکشن ایریا میں صفائی کے ناقص انتظامات، حشرات کی بھرمار بھی پائی گئی۔

مزیدخبریں