نئی حکومت کا خوف یا کچھ اور؟ پنجاب میں استعفوں کی جھڑی لگ گئی

1 Aug, 2018 | 01:31 PM

Sughra Afzal

(سٹی 42 ) نئی حکومت آنے سے پہلے پنجاب کے افسران بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے، لیگی  دورحکومت میں تعینات  ہونے والے  افسران اپنے عہدے سے استعفی دینےلگے، نون لیگی دور حکومت میں گزشتہ پانچ سال سے تعینات ممبر پی اینڈ ڈی ڈاکٹرعابد بودلہ  اور اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رانا کامران نے استعفیٰ دیدیا۔

خبر پڑھیں۔۔رانا ثناء اللہ کے سرسے بڑا خطرہ ٹل گیا

پنجاب میں کمپنی سکینڈل کے بعد اضافی تنخواہیں لینے والے افسران اس تشویش کا شکار ہیں کہ کہیں انہیں بھی سپریم کورٹ کے احکامات پر تنخواہیں واپس نہ کرنی پڑ جائیں۔ کچھ افسران لمبی رخصت پر جانے لگے تو کئی استعفی دینے جا رہے ہیں۔

خبر لازمی پڑھیں۔۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی

ڈاکٹر عابد بودلہ ایم پی ون اسکیل کے تحت پی اینڈ ڈی ممبر انفراسٹرکچر تعینات تھے، ان کی جانب سے استعفی دے دیا گیا ہے۔ ڈاکٹرعابد بودلہ پنجاب میں فیلڈ پراجیکٹ کے ڈائریکٹر بھی ہیں اور دو عہدوں پرسرکار سے تنخواہ وصول کر رہےہیں۔انہوں نے میٹرو بس اور آبپاشی سمیت سی اینڈ ڈبلیو کے منصوبے بھی مکمل کرائے۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے پروٹوکول دینا وفاق کو مہنگا پڑگیا
 دوسری جانب ممبر ہیلتھ ڈاکٹر شبانہ حیدر نے غیرملکی دورے کے لیے دو ماہ کی رخصت لے لی۔ وہ پی اینڈ ڈی میں ایم پی ون سکیل کے تحت تنخواہ لے رہی ہیں۔

 ڈاکٹر شبانہ حیدر کا کہنا ہے کہ ان کے سسر کی طبیعت ناساز ہے اور باہر ان کے بہتر علاج کے لیےجا رہی ہیں۔

مزیدخبریں