ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے پروٹوکول دینا وفاق کو مہنگا پڑگیا

عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے پروٹوکول دینا وفاق کو مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول دینےکیخلاف درخواست پر  وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

خبر پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی

 تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد کریم نے لائیرزفائونڈیشن کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت الیکشن کمیشن اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے انتخاب میں کافی نشستیں حاصل کی ہیں لیکن ابھی تک صدر پاکستان کی جانب سے کسی سیاسی پارٹی کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی گئی۔

خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔آئی جی پنجاب نے تھانوں کی حالت سنوارنے کی ٹھان لی

ممبران قومی اسمبلی نے بھی حلف اٹھا کر وزیراعظم کے لئےحق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا۔ اس کے باوجود عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے پہلے ہی وی آئی پی پروٹوکول فراہم کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری مراعات اور پروٹوکول کا استعمال غیرقانونی ہے۔عمران خان عوامی ٹیکس کا پیسہ ذاتی مفاد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

خبر  لازمی پڑھیں۔۔۔رانا ثناء اللہ کے سرسے بڑا خطرہ ٹل گیا

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کا حکم جاری کرے۔عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئےسماعت ملتوی کردی۔

Sughra Afzal

Content Writer