(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک ضمنی امتحان 2018کا شیڈول جاری کردیا۔ امتحان کا آغاز 8 ستمبر سے ہوگا۔ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 6 اگست تک داخلہ فارم جمع کراسکیں گے۔
خبر پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک ضمنی امتحان 2018 کا شیڈول جاری کردیا۔ امتحان کا آغاز 8 ستمبر سے ہوگا جبکہ امیدوار سنگل فیس کے ساتھ 6 اگست تک داخلہ فارم جمع کراسکیں گے۔ دوگنا امتحانی فیس کے ساتھ 13 اگست اور تین گنا امتحانی فیس کے ساتھ 20 اگست تک داخلہ جمع کرایا جاسکے گا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔۔رانا ثناء اللہ کے سر سے بڑا خطرہ ٹل گیا
ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق نہم سائنس و آرٹس گروپ کی داخلہ فیس 700 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نہم، دہم کا اکھٹا امتحان دینے والے بچوں کیلئے داخلہ 1400 روپے ہوگی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام بچوں کو داخلہ جمع کراتے وقت پروسیسنگ فیس 395 روپے ادا کرنا ہونگے۔