رانا ثناء اللہ کے سرسے بڑا خطرہ ٹل گیا

1 Aug, 2018 | 11:25 AM

Sughra Afzal
Read more!

(ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کی بطور ایم این اے کامیابی کے نوٹیفکیشن رکوانے کی درخواست بغیر کسی کارروائی چھ اگست تک ملتوی کردی۔ عدالت نے تحریک انصاف کے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا پر سماعت ملتوی کی۔

خبر پڑھیں۔۔۔مسلم لیگ نون نے تحریک انصاف کو بڑی دھمکی دیدی
تفصیلات کے مطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے تحریک انصاف کے این اے106فیصل آباد سے ناکام امیدوار ڈاکٹر نثار احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ راناثناء اللہ اسلام کا تقدس پامال کرنے میں ملوث ہیں، انہوں نے نواز شریف کی ریلی میں انکے استقبال کو حج کے برابر ثواب قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے عوام کے جذبات مجروح ہوئے، انہوں نےاسلام کا تقدس پامال کر کے آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی خلاف ورزی کی ہے۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔پنجاب اسمبلی میں تبدیلی کی شروعات ہوگئی
درخواست گزار نے عدالت سے رانا ثناءاللہ کو نااہل قرار دیکر بطور ایم این اے کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے اور درخواستوں کی سماعت کے لئے ٹربیونل تشکیل د ینے کی استدعا کی۔

مزیدخبریں