عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں میں تین میگا بجٹ فلمیں ریلیز ہوںگی

1 Aug, 2018 | 10:23 AM

Sughra Afzal

 (زین مدنی) عیدالاضحیٰ پر سینما گھروں میں تین میگا بجٹ کی فلمیں ریلیز کی جائیں گی، لوڈ ویڈنگ، پرواز ہے جنون  اورجوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔

خبر پڑھیں۔۔۔گلوکارہ حمیرا ارشد کے شوہر کو عدالت سے بڑی خوشخبری مل گئی

تفصیلات کے مطابق عید آنے میں ابھی 22 روز باقی ہیں لیکن عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلمیں تیار کرلی گئیں اور ان فلموں کی سینما گھروں میں پروموشن شروع کر دی گئی ہے۔ عید قرباں پر تین فلمیں ریلیز کے لئے تیار ہیں جن میں فہد مصطفی کی لوڈ ویڈنگ، ہمایوں سعید کی جوانی پھر نہیں پارٹ ٹو اور حمزہ علی عباسی کی پرواز ہے جنون شامل ہیں۔

خبر پڑھنامت بھولیں۔۔۔۔لاہور میں چوروں کی دیدہ دلیری، ڈی پی او چکوال کا ہی گھر لوٹ لیا

پرواز ہے جنون ایک پائلٹ کی کہانی پر مبنی فلم ہے جبکہ لوڈ ویڈنگ اور جوانی پھر نہیں آنی پارٹ ٹو کامیڈی رومانٹک فلمیں ہیں، سینما گھروں میں عید قرباں کی فلموں کے لئے تیاریاں اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ لاہوریے اب اپنی انڈسٹری کی بنی فلموں میں خاصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

مزیدخبریں