ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے

چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان لے اُڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چوہنگ کے علاقے میں چور گھر سے 2 کروڑ 25 لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری کرکے فرار ہوگئے ۔ 

 پولیس نے واردات کی ایف آئی آر درج کرلی، جس کے مطابق لاہور میں چوری کی واردات شہری ڈاکٹر اصغر کے  گھر پر ہوئی، چور گاڑی سمیت غیر ملکی کرنسی اور قیمتی جیولری بھی لے اڑے ہیں۔

چوہنگ پولیس کی جانب سے درج مقدمے میں کہا گیا کہ متاثرہ خاندان عید کے موقع پر لاہور سے ایبٹ آباد گیا ہوا تھا۔