ویب ڈیسک : بالی وڈ اداکار شاہ رُخ خان نے اپنے مداحوں کو عید کی مبارکباد دینے کیلئے پیغام شیئر کیا ۔
اداکار شاہ رُخ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر مداحوں کو عید کی مبارکباد دی، اس موقع پر شاہ رخ خان نےکہا کہ دعا ہے سب کی عید خوشیوں، گرمجوشی اور بریانی سے بھرپور ہو، اللہ کی مہربانی سب پر ہو۔
شارخ خان کی جانب سے عید کی مبارکباد کا پیغام شیئر کیے جانے پر مداحوں نے بھی بے حد خوشی کا اظہار کیا، اور پوسٹ کے نیچے خیر مبارک اور مختلف تبصروں کی بھرمار کر دی۔