وقاص احمد: لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری برکی، ڈیفنس، کوٹ لکھپت اور دیگر علاقوں سے 13 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان ڈولفن سکواڈ کے مطابق، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 12 پستول، 1 رائفل اور گولیاں و میگزینز برآمد کیے گئے ہیں۔ ملزمان کی شناخت حسنات، علی، مصری خان، خالد اور دیگر کے ناموں سے ہوئی ہے اور انہیں متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ڈولفن سکواڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ملزمان عید الفطر کے موقع پر اسلحہ کی نمائش کر کے شہر میں خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔
ڈولفن سکواڈ کے افسر شاہ میر خالد نے کہا کہ اس قسم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور انہیں سخت سزائیں دی جائیں گی۔