ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے : شہباز شریف

سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے : شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔

  وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات  کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔

 دوسری جانب  وزیراعظم  نے  گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے بھی  رابطہ کیا دوران گفتگو  فیصل کریم کنڈی  کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام وفاق کے ساتھ مل کر ترقی وخوشحالی کیلئے پرعزم ہیں۔

 مزید برآں وزیراعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان، چودھری شجاعت،چیئرمین سینٹ یوسف گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی، خالد مگسی، اور چودھری  سالک سمیت مختلف شخصیات کو بھی ٹیلی فون پر عید کی مبارک باد دی۔