ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر کی عید پر سفید لباس میں دلکش ادائیں، مداح دلدادہ

ہانیہ عامر کی عید پر سفید لباس میں دلکش ادائیں، مداح دلدادہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستانی معروف  اداکارہ ہانیہ عامر نے عید الفطر کے موقع پر  سفید لباس میں قاتلانہ ادائیں دکھا کر سب کی توجہ حاصل کرلی۔

 پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں عید الفطر کے پُرمسرت تہوار کے موقع پر دیگر اداکارائیں خوبصورت لباس میں تصاویر انسٹاگرام کی زینت بنا رہی ہیں وہیں ہانیہ عامر سادہ سفید لباس میں بھی اپنی دلکشی سے سب پر بازی لے گئیں۔

ہانیہ عامر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کی شوخ مزاجی کی عکاسی کرتی تصاویر اور ویڈیوز کے علاوہ اعلیٰ فیشن سینس کا ثبوت ہے۔ہانیہ عامر کی تازہ انسٹاگرام پوسٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انہوں نے عیدالفطر کے موقع پر سفید لکھنوی اسٹائل کُرتا شلوار اور سفید دوپٹہ زیب تن تک رکھا ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے کلائیوں میں سفید چوڑیوں کے علاوہ عید کی مناسبت سے ہاتھوں پر سفید مہندی بھی لگا رکھی تھی۔

کانوں میں سفید ایئر رنگز کے علاوہ انہوں نے پیروں میں پازیب اور کولاپوری چپل پہن رکھی تھی، ہلکے پھلکے میک اپ، گلابی لپ اسٹک اور زلفیں کھلی چھوڑ کر انہوں نے اپنا یہ دلفریب لُک مکمل کیا۔

کمنٹ سیکشن میں ہانیہ عامر کے سیکڑوں پاکستانی و بھارتی مداح اُن کے دلفریب لُک کی تعریفوں کے پُل باندھتے نظر آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر پاکستان کی ایسی اداکارہ ہیں جن کو پاکستان کے علاوہ بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی بے انتہا محبت مل رہی جسکی وجہ انکی خوبصورتی، معصومانہ اداکاری، مشہور ڈرامے اور سوشل میڈیا پر دلچسپ کانٹینٹ ہے۔ہانیہ عامر کی خاصیت کو ہائی لائیٹ کرتی فہرست بنائی جائے تو انکی بہترین اداکاری، خوبصورتی، شوخ مزاجی، نرم دلی، دلکش مسکراہٹ جیسی خصوصیات لکھی جاتی جائینگی پھر بھی فینز کو فہرست ادھوری معلوم ہوگی۔

ہانیہ عامر نے فلم 'جانان' میں ایک سائڈ رول ادا کرتے ہوئے شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور آج وہ پاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں کی فہرست میں شامل ہیں جسکی وجہ انکی بہترین اداکاری، خوبصورتی اور فن لونگ نیچر ہے۔