سٹی42: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
شہر لاہور میں سورج کی تیز کرنوں کے باعث شہر کا درجہ حرارت بڑھ گیا ہے، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ درجہ حرارت آئندہ چند گھنٹوں میں 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔شہر میں فی الحال 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ ہوا میں نمی کا تناسب 36 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
فضائی آلودگی کی صورتحال بھی تشویشناک ہے جہاں لاہور کی فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 164 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔برکی روڈ پر فضائی آلودگی کی شرح 212 ریکارڈ کی گئی ہے، جو کہ شہریوں کے لیے صحت کے حوالے سے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔
کراچی میں آج عید کے دوسرے دن بھی موسم گرم ہے، ماہرین کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔کراچی میں شمال مغرب کی سمت سے گرم اور خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 61 فیصد ہے۔