مریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں میکسیمم  رزلٹ حاصل کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا

1 Apr, 2024 | 11:53 PM

This browser does not support the video element.

راؤ دلشاد: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مسلم لیگ نون کے لئے آج منگل کے روز ہونے والے سینیٹ کے الیکشن مین پنجاب سے زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کے لئے ہوم ورک مکمل کر لیا۔

مریم نواز نے  سینیٹ الیکشن کے لئے پارٹی کی سرگرمی کا  حتمی جائزہ لینے کے لئے پیر کی شام پنجاب اسمبلی میں اپنی اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس کیا۔

 اس اہم  اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ ق اور دیگر ارکان اسمبلی نے شرکت کیْ۔ اجلاس میں ووٹوں کو ضائع ہونے سے  بچانے کے لئے سینٹ کے الیکشن کی حکمت عملی پر مزید غور کیا گیا اور تمام ارکان کو الیکشن کا طریقہ کار ایک بار پھر سمجھایا گیا۔ 
 پیپلز پارٹی کی خاتون امیدوار کے اظہار  خیر سگالی کے طور دستبردار ہونے کو سراہا گیا ۔ ارکان اسمبلی نے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔

مریم نواز  نے کہا کہ میں سب  کی وزیر اعلیٰ ہوں۔ سب ساتھ مل کر چلیں گے ۔ ہمارا عزم پورے پنجاب کی ترقی ہے۔  کوئی علاقہ ترقی سے محروم نہیں رہے گا ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر  علی حیدر گیلانی نے اعلان کیا کہ  سینیٹ پولنگ کے لئے  ہماری خاتون امیدوار دستبردار ہوچکی ہیں ۔ پیپلز پارٹی کے تمام ایم پی اے بشریٰ بٹ اور انوشے رحمان کو ووٹ دیں گے ۔ 

غضنفر عباس چھیینہ نے یقین دلایا کہ استحکام پاکستان پارٹی کے تمام ارکان مسلم لیگ ن کے امیدوار وں کو ووٹ دیں گے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب بھی اجلاس مین شریک تھے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ ک الیکشن کے لئے حمایت کرنے پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

مصدق ملک نے کہا کہ ہر کامیابی کا سہرا قائد محمد نواز شریف کے سر ہے۔

 بشریٰ انجم نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کو یقین دلایا کہ میں آپ سب کی سینٹ میں آواز بنوں گی۔

انوشے رحمان نے کہا کہ اعتماد کرنے پر پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

سینیر منسٹر مریم اور رنگ زیب،اور دیگر رہنما بھی اجلاس میں موجود تھے

مزیدخبریں