ٹورنٹو میں پکڑی گئی ائیرپوسٹس  کراچی جیل منتقل، تحقیقات کا آغاز

1 Apr, 2024 | 11:27 PM

سٹی42: کینیڈا کے ٹورنٹو ائیرپورٹ پر ممنوعہ اشیا کے ساتھ پکڑی گئی عادی مجرم ائیرہوسٹس جو  اس وقت کراچی جیل میں ہے، ایف آئی اے نے اس کے متعلق پی آئی اے سے مزید معلومات طلب کر لیں۔  

ایف آئی اے حکام نے  پی آئی اے کی مینیجمنٹ سے زیر حراست فضائی میزبان حرا ثانی سے متعلق تفصیلات طلب کیں۔ پی آئی اے کی ایئرہوسٹس حنا ثانی کو ٹورنٹو سے ڈی پورٹ کئے جانے کے بعد کراچی پہنچتے ہی گرفتار کر کے کراچی کی لانڈھی جیل منتقل کر دیا گیا۔

اسے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر  غیر متعلقہ پاسپورٹوں کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔

حرا ثانی کو ایسٹر کی تعطیلات کی وجہ سے بدھ کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پی آئی اے اس کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا معمولی چارج لگا کرمعطل کر چکی ہے تاہم اس کے پیچھے موجود گروہ کے کسی رکن کے خلاف کوئی کارروائی اب تک نہیں ہوئی۔

چند روز قبل پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان  حنا  پراسرار طریقہ سے لاہورسے ٹورنٹو گئیں تھی۔    اور ٹورنٹو ائیرپورٹ پر اس کے قبضہ سے ممنوعہ  مواد برآمد ہوا تھا جو غیر متعلقہ افراد کے پاسپورٹ تھے۔  اس حرکت پر  اسے  ٹورنٹو ائیرپورٹ پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔

زیر حراست ائیر ہوسٹس ایک بڑی گلوکارہ کی عزیزہ ہیں اور خود بھی سوشل میڈیا ماڈلنگ کرتی ہیں۔ اپنے پاسپورٹ کے علاوہ دیگر افراد کے پاسپورٹس کے ساتھ سفر کرنا بین الاقوامی جرم ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیر ہوسٹس حنا  کو پہلے بھی ممنوعہ اشیا کینیڈا لانے پر وارننگ دی گئی تھی۔

پراسرار سرگرمی
ذرائع کے مطابق  پرواز 789 پر حنا ثانی کے ہمراہ 7 اور فضائی میزبانوں کو بھیجا گیا جن کو ٹورنٹو کیلئے ائیر لائن نے نو فلائی ڈکلیئر کیا ہوا تھا، اس عملے کی خصوصی اجازت ڈی جی ایم فلائیٹ سروسز نے اپنی آئی ڈی سے دی جو روٹین سے ہٹ کر قدم تھا، پرواز پر تعینات دیگر دو ائیر ہوسٹسز سے پوچھ گچھ کے بعد کینیڈین حکام نے انھیں ہوٹل جانے کی اجازت دے دی۔

مزیدخبریں