پشاور میں قانون نافذ کرنے والے ادارہ کے اہلکار کے گھر پر بم کا حملہ 

1 Apr, 2024 | 11:10 PM

سٹی42: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بد امنی کا ایک اور روح فرسا واقعہ ہو گیا۔  فرنٹئیر کانسٹیبلری کے اہلکار کے گھر پر کسی نے دستی بم سے حملہ کر دیا۔ 

پشاورکی نواحی بستی متھرا کوز کندے میں نامعلوم افراد نے فرنٹیئر کنسٹیبلری کے اہلکار کےگھر پردستی بم کا حملہ کیا جس مین گھر کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

پشاور پولیس کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ  چند روز قبل  نامعلوم افراد نے خود کو ٹی ٹی پی کا نمائندہ ظاہر کرکے ایف سی کے اس اہلکار سے  تین کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ ایف سی اہلکارفضل ربی کےگھر  پر بم حملہ کے بعد  پشاور پولیس نے علاقہ میں سرچ اپریشن  کیا لیکن کوئی گرفتاری نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں