پرامن یوم علی کیلئے علما، آئمہ اور لاہور انتظامیہ نے بہترین کردار ادا کیا، کمشنر لاہور

1 Apr, 2024 | 10:27 PM

This browser does not support the video element.

زین مدنی: لاہور کے کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ لاہور کے کمشنر محمد علی رندھاوا نے کہا ہے کہ پرامن یوم علی مرکزی جلوس کے انعقاد کیلئے علماء۔آئمہ اور لاہور انتظامیہ نے بہترین کردار ادا کیا۔ 

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے میٹرو سٹیشن کے پل سے مرکزی جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ مبارک حویلی سے برآمد ہونے والایوم علی ؑ کامرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہواکربلا گامے شاہ اختتام پذیر ہوگیا۔

کمشنر لاہور  نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس کی جانب سےسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے۔  پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ اداروں نے انتھک محنت کے ساتھ فرائض سے انجام دیئے۔

مزیدخبریں