سٹی42: اسلام آباد ہائی کورٹ سے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل ہونے کا عبوری حکم آنے پر سوشل میڈیا پر جو چہ مگوئیاں گردش کر رہی ہیں ان کے متعلق لیگل ایکسپرٹس نے قانونی پوزیشن واضح کر دی ہے۔
ان قیاس آرائیوں اور افواہوں کے ضمن میں لیگل ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا صرف معطل کی ہے، فیصلہ برقرار ہے۔
عید کے بعد اس فیصلے پر اپیلیں سنی جائیں گی۔ اپیلوں کی سماعت میں عدالت زیریں عدالت میں مقدمہ کی سماعت کے پروسیجر کا جائزہ لے گی اور پراسیکیوشن کا مؤقف سامنے آئے گا۔ جس کے بعد ضمانت بھی ہو سکتی ہے اور معطلی کا فیصلہ منسوخ بھی ہو سکتا ہے
لیگل ایکسپرٹس کا کہنا ہے کہ کیس میں فرفین کے لئے کئی مراحل ہیں جن میں اپیل اور ری ٹرائل بھی شامل ہیں۔
بانی تحریک انصاف دیگر دو کیسز میں بھی سزا کاٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے ان کا جیل سے باہر آنا ممکن نہیں۔