روزینہ علی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاکول کیمپ میں زیر تربیت کرکٹرز کے ساتھ ملاقات کے بعد سیلیکشن کمیٹی کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں بات چیت کا موضوع نیوزی لینڈ سیریز تھی۔
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان آرمی کے ٹرینرز کی جانب سےکھلاڑیوں کے لیے لگائے جانے والے فٹنس کیمپ میں کھلاڑیوں کی ڈرلز کا مشاہدہ کیا۔ ان کے دورے کا مقصد تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کو مہیا کی جا رہی سہولیت کا جائزہ لینا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی آمد کا مقصد کیمپ کے انعقاد میں پاک فوج کے تعاون پر شکریہ ادا کرنا تھا۔
چیئر مین نے کاکول کیمپ میں شریک کھلاڑیوں سے بات چیت بھی کی۔ انہوں نے کیمپ میں ان کی لگن اور فعال شرکت پر ذاتی طور پر ان کی تعریف کی۔ کھلاڑیوں کے جوش و جذبے اور ان کی فٹنس میں اضافے کے بڑھانے کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
محسن نقوی کی سیلیکشن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین محسن نقوی نے پیر کے روز کاکول کے آرمی سکول آف فزیکل ٹریننگ میں پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے ساتھ بھی میٹنگ کی۔ اس میٹنگ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے ٹیم کے انتخاب پر بات کی گئی۔
ملاقات میں کپتان بابر اعظم بھی سیلیکشن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے موجود تھے۔
چیئرمین پی سی بی نے بورڈ کی جانب سے ہیڈ کوچ کی تقرری کے حوالے سے سیلیکشن کمیٹی کو اپ ڈیٹ دیا۔