صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو میانوالی پولیس کے حوالے کر دیا گیا

1 Apr, 2024 | 06:37 PM

جمال الدین جمالی: نو مئی  کے حملوں میں ملوث ہونے کی بنا پر زیر حراست صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو 9 مئی کو تھانہ کمر مثانی میانوالی دہشتگردی کے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر کے میانوالی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

آج لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی حملوں کے مقدمات میں زیر حراست صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو نئے مقدمہ  کی تفتیش کے لئے منتقل کرنے کی غرض سے راہداری ریمانڈ لینے کے لئےپیش  کیا گیا ۔

عدالت نے صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا ایک  دن کا راہ داری ریمانڈ منظور کر لیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ کل دونوں ملزموں کو سرگودھا کی  انسداد دہشتگردی عدالت میں ہیش کیا جائے۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی ۔

میانوالی پولیس ن کے نمائندہ اہلکاروں نے عدالت میں پیش ہو کر ملزم خواتین کے راہ داری ریمانڈ کی استدعا کی  تھی۔

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے اہل خانہ بھی انسداد دھشتگردی عدالت میں موجود رہے۔

قبل ازیں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ سے  میانوالی کے تھانہ کمر مثانی کو 9 مئی کو نذر آتش کئے جانے کے مقدمہ میں جیل میں تفتیش کی گئی ۔

تھانہ کمر مشانی میانوالی کو نذر آتش کرنے کے مقدمہ میں دونوں ملزموں کی  گرفتاری کا اندراج کر کے میانوالی پولیس انہیں کوٹ لکھپت جیل سےلے کر میانوالی روانہ ہو گئی۔ انہیں رات میانوالی رکھا جائے گا اور کل صبح انسداد دہشتگردی عدالت سرگودھا میں پیش کر دیا جائے گا۔ 

دونوں خواتین کو سخت سیکورٹی انتظامات کے ساتھ میانوالی منتقل کیا جا رہا ہے ۔

صنم جاوید اور عالیہ پر نو مئی کو  میانوالی کے تھانہ کمر مشانی کو نذر آتش کرنے میں عوام کو بغاوت اور فساد  پر اکسانے کا الزام ہے۔

صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو کمر مثانی تھانہ نذر آتش کرنے کے مقدمات میں 29 مئی کو گرفتار کیا گیا

میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ  اور تشدد کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ صنم جاوید  اور عالیہ حمزہ کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔ ان مقدمات کی تفتیش کرنے والے پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ ان حموں میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کو  بغاوت اور فساد پر اکسانے میں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا کردار تھا۔

 27 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان کو آگ لگانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی ضمانت منظور کی تھی۔

گزشتہ ہفتے پی ٹی آئی نےسینیٹ انتخابات کے لیے صنم جاوید کو سنی  اتحاد کونسل کی امیدوار بنوایا اور  الیکشن کمیشن پنجاب نے پی ٹی آئی کی صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے تھے۔

مزیدخبریں