مریم نواز،افضل کھوکھر، سلمان رفیق سمیت دیگر کی کامیابی کے نوٹیفکیشن چیلنج

1 Apr, 2024 | 06:11 PM

سٹی42 : وزیر اعلٰی پنجاب مریم نوازشریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیاگیا۔ ملک افضل کھوکھر،خواجہ سلمان رفیق ، فیصل ایوب سمیت 50 سے زائد اراکین اسمبلی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی چیلنج ، ناکام امیدواروں نے الیکشن اپیلٹ ٹریبونل سے رجوع کرلیا۔

پی پی 159 سے مریم نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ ناکام امیدوار میر شرافت علی نےاپیلٹ ٹربیونل سے رجوع کیا۔

این اے 125 سے ملک افضل کھوکھر کی کامیابی کو ناکام امیدوار جاوید عمر نے چیلنج کیا، پی پی 153 سے خواجہ سلمان رفیق کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی چیلنج کردیا گیا ، پی پی 168 لاہور سے فیصل ایوب کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ، حنیف عباسی،ذیشان رفیق سمیت دیگر کی کامیابی کے خلاف ٹربیونل سے رجوع کیا گیا ہے۔

ایڈیشنل رجسٹرار ٹربیونل عرفان احمد نیازی نے ناکام امیدواروں کی انتخابی عذرداریاں وصول کیں ، جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداریوں کی سماعت کرے گا۔

مزیدخبریں