مقامی کوئلے پر منتقلی سے درآمدی بل میں کمی واقع ہوگی ،اویس لغاری

1 Apr, 2024 | 06:03 PM

اویس کیانی : وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے درآمدی کوئلے پر چلنے والے تمام پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کر نے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے کہا برآمدی کوئلے پر چلنے والے تمام پاور پلانٹس کو مقامی کوئلے پر منتقل کرنے کیلئےاقدامات لیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے توانائی نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے رابطہ کر کے لائحہ عمل تیار  کیا جائے ، مقامی کوئلے پر منتقلی سے نا صرف سستی بجلی پیدا ہوگی بلکہ درآمدی بل میں کمی واقع ہوگی جس کے ثمرات عوام تک منتقل ہوں گے۔

مزیدخبریں