مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ، چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

1 Apr, 2024 | 12:13 PM

Ansa Awais

سٹی 42 : مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔

  لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی، لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شہرام سرور چودھری نے پی ٹی آئی رہنما پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔چودھری پرویز الہٰی نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ضمانت اینٹی کرپشن عدالت نے قانون کے منافی ضمانت مسترد کی اور سیاسی بنیادوں پر مقدمہ بنایا گیا، عدالت ضمانت کی درخواست منظور کرے۔

 بعدازاں عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ 

مزیدخبریں