سٹی42 : وزیر اعظم شہباز شریف آج داسو ڈیم کا دورہ کریں گے۔
دورے کے دوران وزیراعظم داسو ڈیم پر جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیں گے، اس موقع پر شہباز شریف کو اب تک ہونے والے کام سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
وزیراعظم شہباز شریف ڈیم پر کام کرنے والے انجینئرز اور سٹاف سے ملاقات بھی کریں گے۔