لاہور:امتحانی مراکزسےپرائیویٹ نگران فارغ، سرکاری سکولوں کے اساتذہ تعینات

1 Apr, 2024 | 09:37 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)نہم امتحانات،تمام امتحانی مراکز سے پرائیویٹ نگران عملے کو ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا، پرائیوٹ عملے کی جگہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو تعینات کردیا گیا۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے تحت 855 امتحانی سنٹرز میں نہم جماعت ریاضی کا پیپر لیا گیا۔شہر بھر کے تمام امتحانی مراکز سے پرائیویٹ نگران کو ڈیوٹی سے فارغ کردیا گیا۔تعلیمی بورڈ نے ریزیڈنٹ انسپکٹرز اور سپرنٹینڈنٹس کو پرائیوٹ عملے کو باقاعدہ فارغ کرنے کےاحکامات جاری کیے تھے۔

پرائیویٹ نگران کی جگہ سرکاری سکولوں کے اساتذہ کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا جائے گا۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کالز کے ذریعے ڈیوٹیاں لگادی گئی ہیں۔ ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ سپرنٹینڈنٹ تسلی کرلیں کے ڈیوٹی کرنے والے نگران کے سکول کے بچے متعلقہ سنٹر میں امتحان نہ دے رہے ہوں۔ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اساتذہ یا رکاوٹ بننے والے ہیڈز کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

بورڈ حکام کے مطابق امتحان شروع ہونے سے قبل اساتذہ و طلباء اپنے موبائل آر آئی کو لازمی جمع کروائیں گے۔امتحانی مراکز میں قواعدوضوابط کی کسی قسم کے کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 دوسری جانب سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرغ نوید نےصبح کے سیشن میں مختلف امتحانی مراکز کا دورہ کیا،دوران انسپکشن این ڈی اسلامیہ اچھرہ اور سکالر کالج شادمان کے امتحانی مرکز پر چھاپہ مارا۔انہوں نےسکالر کالج کو آئندہ کسی بھی امتحان کے لیے سنٹر نہ بنانے کا حکم دیا۔

 سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرغ نوید نے گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول میں معائنہ کے دوران دیواروں پر موجود چارٹ کے حوالے سے سپریٹنڈنٹ کی سرزنش کی اور کہا کہ آئندہ بورڈ امتحان بڑے ہال میں لیا جائے۔اس موقع پر انہوں نے ناقص کارکردگی پر سپریٹنڈنٹ اور اقامتی انسپکٹر کے خلاف کارروائی کی کنٹرولر امتحان کو ہدایت جاری کی۔
 
 
 

 
 

مزیدخبریں