پولیس اہلکار رشوت لے کر ڈاکوؤں کو چھوڑتے ہوئے خود پکڑا گیا

1 Apr, 2024 | 04:12 AM

 سٹی42:  فیصل آباد کی ساہیانوالہ پولیس نے اپنے اے ایس آئی راشد حمید کو دو ڈاکوؤں سے 11 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رہا کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔

شکایت کنندہ ایس ایچ او مظہر الحق نے بتایا کہ اے ایس آئی نے 23 مارچ کو چک 75 ج ب لوہکے کے دو ڈاکوؤں سفیان اور شہباز کو گرفتار کیا تھا جو ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اور دونوں سے رشوت لے کر چھوڑ دیا تھا۔

مزیدخبریں