سٹی42: بھیرہ میں باپ نے تین بیٹیوں کو گولیاں پمار کر خودکو بھی گولی مار لی ۔ باپ اور اس کی دو بیٹیاں ہلاک ہو گئیں جبکہ ایک زخمی بچی کی زندگی بچانے کے لئے ڈاکٹر کوشش کر رہے ہیں۔
بھیرہ کے محلہ شیخانوالہ والا میں اس خونین واقعہ کی وجہ خودکشی کرنے والے شخص مدثر کی ذہنی حالت کو قرار دیا جا رہا ہے۔ اس نے اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی اور تین بچیوں کو ملنے کے بہانے ماں کے ہاں سے اپنے پاس لایا تھا۔ باپ کی فائرنگ سے ایک بچی موقع پر جاں بحق ہو گئی، 2 کو شدید زضمی حالت میں بھیرہ ہسپتال لایا گیا جہاں 14 سالہ بچی روحامہ نور دم توڑ گئی۔ تیسری 13 سالہ بچی بسمہ نور کو بھیرہ ہسپتال سے سرگودھا ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے کی سر توڑ کوشش کر رہے ہیں۔