ویب ڈیسک: ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ لاہور نے کارروائی کے دوران انسانی سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کی ہدایت پر اشتہاریوں کی گرفتاری کے لئے کریک ڈاون جاری کیا گیا۔ اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اشتہاریوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان انسانی سمگلنگ کے گھناونے جرم میں مطلوب تھے۔
ملزمان نےشہری کو بیرون ملک کینیڈا بھجوانے کے لئے اس سے 30 لاکھ روپےبٹورے ۔ملزمان نے شہری کو کینیڈا کے بجائے غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجوا دیا۔متاثرہ شہری کو اٹلی میں غیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم رانا ماجد اور رانا جابر کو مال روڈ لاھور سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔