ویب ڈیسک: ننکانہ صاحب کے وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے پی ٹی آئی کی ایک بڑی وکٹ گرا دی، سابق صوبائی وزیر رانا محمد افضل مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق رانا محمد افضل نے وفاقی وزیرتعلیم رانا تنویر حسین سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا، اس ملاقات میں سابق ن لیگی ایم این اے ڈاکٹر شذرہ منصب علی کھرل بھی موجود تھیں۔ رانا محمد افضل نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمائیت کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ رانا محمد افضل دو مرتبہ رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔