( سٹی42) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے ایم ایس ایف کو نئی قوت سے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ لیگی رہنما نے ایم ایس ایف میں نوجوانوں کو شمولیت کی دعوت دے دی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مسلم سٹوڈنٹ فیڈریشن ( ایم ایس ایف) کی تشکیل نو کا آغاز کر دیا۔ 'کیو آر کوڈ ' جاری کر دیا گیا جس کے ذریعے نوجوان اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
The student federation that was at the core of Pak's inception is insha'Allah being relaunched soon. Use the link or scan QR code to Join MSF & become a part of most vibrant& progressive student body with the aim to rebuild ???????? & realise its full potential https://t.co/K15v9Quu8W pic.twitter.com/FdxotAffZG
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 31, 2023
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹ فیڈریشن نے قیام پاکستان میں بنیادی کردار ادا کیا، سٹوڈنٹ فیڈریشن کا ایک بار پھر آغاز کیا جا رہا ہے، ان شاءاللہ۔انہوں نے کہا کہ کیو آر کوڈ سکین کریں اور طالب علموں، نوجوانوں کی متحرک اور فعال تنظیم کا حصہ بنیں، آپ کی شمولیت سے پاکستان کو مظبوط، فعال اور ترقی یافتہ ملک بنائیں گے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران نیازی اور فواد چوہدری "بس آپ نے گھبرانا نہیں ہے"، آپ کی پریس کانفرنس آنسو بہائے بغیر منت ترلہ شو تھا، پٹرول بم مارو گے تو دہشت گردی کے پرچے تو ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ گولیاں ، ڈنڈے، پتھر برسانے والے آج خود کو کیڑے مکوڑے کہہ رہے ہیں،عمران نیازی "بہادر" بنیں اور ٹیریان نیازی سے متعلق کیس میں جواب دیں، آپ کیسے بہادر ہیں کہ بیٹی کو اس کا حق دینے سے ڈرتے ہیں ؟ جو بیٹی کو اس کا قانونی حق نہ دے وہ دوسروں کے حقوق کی خاک حفاظت کرے گا؟۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ طیبہ گُل کو اغوا کرنے کا ماحول بن گیا ہے ؟ بیٹیوں، بہنوں اور بچیوں کو اغوا کرنے کا ماحول بن گیا ہے ؟ سیاسی مخالفین کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھنے کا ماحول بن گیا ہے ؟ میڈیا کی پسلیوں پہ گولیاں مارنے کا ماحول بن گیا ہے ؟۔