ویب ڈیسک: امتحان دیتے ہوئے چاہے سوالات کے جوابات آئیں یا نہ آئیں، لیکن کاپی ہرگز خالی نہیں چھوڑنا، یہ کم و بیش دنیا بھر میں ہر طالب علم کا شیوہ ہوتا ہے اور ہو بھی کیوں ناں، آخر نمبر اسی بنیاد پر ملنے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایک ایسے ہی طالب علم کی جوابی کاپی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے سوالات کے جواب نہیں آتے تھے۔اب اس بیچارے طالب علم کی کیا غلطی ، جس نے پورا سال پڑھائی نہیں کی اور فلمیں ہی دیکھتا رہا، اب جو کام پورے سال کیا ہے، امتحان میں بھی وہی لکھے گا۔
View this post on Instagram
جب طالب علم کو کسی بھی سوالات کے جوابات سُجھائی نہ دیئے تو اس نے 2 سوالات کے جواب میں ہندی فلموں کے گانے جبکہ ایک کے جواب میں استاد کی تعریفوں کے پُل باندھتے ہوئے پاس کرنے کی التجاء کی۔ طالب علم کے اس اقدام پر امتحانی کاپی چیک کرنے والے استاد نے بھی نہلے پہ دہلا دیتے ہوئے ایک جانب تمام سوالات میں صفر مارکس دیئے اور ریمارکس دیتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو دیگر سوالات کے جوابات بھی دینے چاہیے تھے‘۔