لاہور میں فائرنگ سے پولیس کے سابق ایس پی جاں بحق

1 Apr, 2023 | 12:15 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: لاہور میں ملت پارک میں فائرنگ سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔

 نجی ٹی وی کے مطابق افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ملت پارک کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزم نے فائرنگ کی جس سے سابق ایس پی فرحت عباس جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فرحت عباس کو گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا، فائرنگ کرنے والا حملہ آور اکیلا اور موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے قتل میں ملوث ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزیدخبریں