ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار احد رضا میر کی اسکرین پر واپسی ہوگئی، جلد اشتیاق احمد کی سیریز پر بننے والی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے ۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پیج کے مطابق اداکار معروف پاکستانی نامہ نگار اشتیاق احمد کی مشہور سیریز ’انسپیکٹر جمشید‘ پر مبنی فلم میں نظر آئیں گے۔
2018 میں ریلیز ہونے والی فلم ’پرواز ہے جنون‘ کے بعد یہ احد رضا میر کی دوسری پاکستانی فلم ہوگی جس میں وہ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس سے قبل احد رضا میر گزشتہ برس رمضان اسپیشل ڈرامہ ’ہم تم‘ اور غیر ملکی فلم ’ریزیڈنٹ ایول‘ سے ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرتے نظر آئے تھے۔ فہد نور کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں احد رضا میر کے علاوہ عمیر رانا، انوشے عباسی بھی شامل ہیں۔