ہوشیار خبردار، آج اپریل فول ڈے منایا جارہا ہے

1 Apr, 2023 | 10:37 AM

مانیٹرنگ ڈیسک:محتاط رہیں،  دنیا بھر میں آج اپریل فول یعنی ' بیوقوف بنانے' کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

کوئی فون کھڑکائے گا، کہانی گھڑ کے بیوقوف بنائے گا، کوئی باتوں ہی باتوں میں دماغ چکرائے گا، پھر مذاق اڑائے گا، اگر آپ بیوقوف بننا نہیں چاہتے تو خبردار رہیں، کوئی غیرمعمولی بات کہے توپہلے سوچیں، سمجھیں پھر یقین کریں۔ان کے علاوہ کوئی بھی کسی کو بھی دھوکے سے بلا سکتا ہے اور بیوقوف بنا سکتا ہے۔

آج کہیں بھی جائیں تو گاڑی سٹیکرز سے بھری مل سکتی ہے، لنچ باکس میں نقلی کیڑے مکوڑے بھی ہوسکتے ہیں، بسکٹس میں کریم کی جگہ ٹوتھ پیسٹ ہوسکتا ہے، کیونکہ آج کا دن قدم پھونک پھونک کر رکھنے کا ہے، دنیا بھر میں آج ایک دوسرے کو بیوقوف بنانے کا دن ’ اپریل فول‘ منایا جا رہا ہے۔

اپریل فول کی ابتدا یورپ سے ہوئی جس کو 1539ء میں عروج حاصل ہوا اور بعد میں اس نے تہوار کی شکل اختیار کرلی، یکم اپریل کو لوگ ایک دوسرے کو بےوقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں اور عملی مذاق میں حد سے بھی تجاوز کرجاتے ہیں جو کہ دوسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ 

یاد رہے کہ اسلام میں جھوٹ بولنا سخت منع ہے اور اسلام میں جھوٹ بولنے والے پر لعنت کی گئی ہے جبکہ ان حالات میں جھوٹ بول کر کسی کا دل دکھانا، کسی کو اچانک پریشان کرکے اس کو دلی صدمہ پہنچانے سے ہارٹ اٹیک،خودکشی یا کوئی بھی خطرناک نتیجہ سامنے آسکتا ہے جس کی تلافی بھی ناممکن ہوگی۔

مزیدخبریں