روضہ رسول اللہﷺ کے اطراف سونے، تانبے کے نئے حصار کا افتتاح

1 Apr, 2023 | 10:07 AM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبوی میں روضہ رسول ﷺ کے اطراف سونے اور تانبے کے نئے حصار کا افتتاح کردیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق روضہ اطہرکے گرد نیا حصار 87 میٹر لمبا اور ایک میٹر اونچا ہے،  یہ الگ الگ یونٹس اور ٹھوس تانبے، پیتل اور سونے کے حصوں پر مشتمل ہے۔

حرمین شریفین کے امور کی نگرانی کرنے والے ادارے کے صدر شیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں روضہ مبارک کے اطراف تانبے اور سونے سے بنے نئے حصار کا افتتاح کیا.

ابتدا میں روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عمارت کے اردگرد لکڑی کا  حصار قائم تھا جس کو ہٹا کر تانبے کا سنہری حصار لگایا گیا تھا۔

مزیدخبریں