بالی ووڈ کے نامور ڈانسر پر خاتون کو جنسی ہراساں کرنے پر فرد جرم عائد

1 Apr, 2022 | 10:22 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے معروف کوریوگرافر گنیش اچاریہ پر خاتون کو جنسی ہراساں اور تعاقب کرنے پر فرد جرم عائد کردیا گیا۔

ممبئی پولیس نے کوریوگرافر گنیش اچاریہ پر جنسی طور پر ہراساں کرنے اور  تعاقب کرنے کے الزامات پر فرد جرم عائد کی ہے۔ خاتون ڈانسر نے اپنی شکایت میں انکشاف کیا کہ اچاریہ نے اسے جنسی طور پر ہراساں کیا، ہوس پر مبنی تبصرے کیے اور یہاں تک کہ اسے بالی وڈ میں سٹارڈم حاصل کرنے کے لیے اپنے ساتھ جسمانی تعلقات کی پیشکش کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس کا کہناتھا کہ گنیش اچاریہ کے خلاف چارج شیٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں دائر کی گئی تھی جبکہ یہ معاملہ ممبئی کے اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں زیر تفتیش ہے۔

اطلاعات کے مطابق باڈی گارڈ اور سنگھم جیسی فلموں کے لیے کوریوگرافی کرنے والے اچاریہ اور ان کے اسسٹنٹ کے خلاف انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 354-a (جنسی طور پر ہراساں کرنا)، 354-d (پیچھا کرنا)، 509 (کسی بھی عورت کی توہین) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں