چھینہ گروپ کے بعد ترین، علیم گروپس نے بھی بڑا اعلان کردیا

1 Apr, 2022 | 09:51 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک)پنجاب کے قائد ایوان کے انتخاب کا معاملہ,تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کا چودھری پرویز الہی کی حمایت کےترین اور علیم گروپس نے پی ٹی آئی پنجاب کی  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

تفصیلات کےمطابق چودھری پرویز الہی کی حمایت کے لئے تحریک انصاف کے ہم خیال گروپ   چھینہ گروپ نے اپنا فیصلہ سنادیا، چھینہ گروپ کا چودھری پرویز الہی کی حمایت کا اعلان کیا۔جہانگیر ترین اور علیم خان گروپس نے پنجاب کی  پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے آج ہونے والے اجلاس میں ترین اورعلیم خان گروپس شریک نہیں ہوں گے۔ ترین گروپ اجلاس میں شرکت کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہے، ترین گروپ کے 6 ارکان پرویزالٰہی کو سپورٹ کرنے کی یقین دہانی کرواچکے ہیں۔

  ترین گروپ کی اکثریت نے اجلاس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ایوان وزیراعلیٰ میں طلب کیا گیا ہے جس میں نئے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

مزیدخبریں